Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کروڑوں کی رشوت،وزیراعلیٰ بلوچستان کے گرد شکنجہ سخت ، سیکرٹری گرفتار

کروڑوں کی رشوت،وزیراعلیٰ بلوچستان کے گرد شکنجہ سخت ، سیکرٹری گرفتار
January 8, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کروڑوں روپے کی رشوت لینے کے الزام میں  وزیر اعلیٰ بلوچستان کے گرد تحقیقاتی اداروں نے شکنجہ سخت کر دیا ۔ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اداروں نے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کر لئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو کروڑوں روپے رشوت وصولی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

 اُنہوں  نے ایس ایس پی لسبیلہ سے 2 کروڑ روپے اور حب چوکی سے 4 کروڑ روپے وصول کئے ۔

 ذرائع کے مطابق ایوب قریشی چار وزارتوں سے کروڑوں روپے ماہانہ بنیادوں پر وصول کرکے اعلی حکام کو پہنچاتے تھے۔

 اعلی حکام کو دی جانے والی رشوت کی رقم ماہانہ 60 کروڑ روپے بنتی ہے ۔