کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ پر نجی کمپنی کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج

اسلام آباد (92نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں نجی کمپنی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ملزم کاشف ارشاد بلیک ڈائمنڈ کمپنی کا مالک ہے۔ ملزم نے 3 کروڑ 27 لاکھ روپے کا ٹیکس فراڈ کیا ہے۔
ملزم نے سیلز ٹیکس میں غلط بیانی سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ملزم افغانستان سے کول اور پیاز کی درآمد کا کاروبار کررہاہے۔