Tuesday, October 4, 2022

کرونا وائرس کا شکار یحیی جعفری 6 فروری کو ایران گیا تھا

کرونا وائرس کا شکار یحیی جعفری 6 فروری کو ایران گیا تھا
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس  کے 2 مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے  ، جن میں سے ایک کا تعلق کراچی سے ہے  ، 22 سال کا نوجوان یحییٰ جعفری 6 فروری کو ایران گیا تھا، جہاں 12 فروری کو بخار کی لپیٹ میں آگیا ۔ کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا  ، ایران سے واپس آنے والے نوجوان میں خطرناک وائرس کی تصدیق ہوگئی  ، وائرس سے متاثرہ 22 سال کے یحیٰ جعفری کو اہلخانہ سمیت نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔ نوجوان گلستان سوسائٹی اسکیم 33 کا رہائشی ہے اور 6 فروری کو ایران گیا تھا ، جہاں 12 فروری کو بخار ہوا  جس کے بعد 20 فروری کو غیرملکی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا ۔ یحیی جعفری اس سے پہلے 10 جولائی 2014  کو بھی ایران گیا  جبکہ 29 جولائی 2015 سے 27 اگست تک بھی ایران جاچکا ہے ۔ کرونا وائرس سے متاثر شخص کے ساتھ سفر کرنیوالے دیگر 28 زائرین کا پتہ نہیں چل سکا ۔۔ جس کے باعث زائرین کی اسکریننگ بھی نہیں ہوسکی ، جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے زائرین کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں ۔