Sunday, October 2, 2022

کرونا وائرس کا خطرہ ، پشاور ہائیکورٹ نے ملازمین کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

کرونا وائرس کا خطرہ ، پشاور ہائیکورٹ نے ملازمین کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا
پشاور ( 92 نیوز)  کرونا وائرس کے خطرے کے  باعث  پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کیلئے 9 نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین کو نو نکاتی ہدایت نامہ پر  عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ، ہدایت نامے میں  ہائی کورٹ کے ملازمین کو روایتی طریقے سے بغلگیر ہونے اور ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا۔ کہا گیا کہ جو ملازمین بخار یا کھانسی کا شکار ہوں منہ پر ماسک پہن کر آئیں ،  ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ملازمین بائیو میٹرک حاضری سے مستثنیٰ ہوں گے ۔