Tuesday, April 30, 2024

کرونا وائرس کا خطرہ ، سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کا صحن مطاف عارضی طور پر بند کر دیا

کرونا وائرس کا خطرہ ، سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کا صحن مطاف عارضی طور پر بند کر دیا
March 5, 2020
 ریاض (92 نیوز) کرونا وائرس کے خطرے پر خادم الحرمین شریفین نے خانہ کعبہ سے ملحقہ صحن مطاف عارضی طور پر بند کر دیا۔ خانہ کعبہ کے صحن میں سیکورٹی افراد کے علاوہ کوئی شخص موجود نہیں۔ مطاف کی بندش کی وجہ سے نماز کا اہتمام مسجد الحرام کے بیرونی احاطے میں کیا جا رہا ہے۔ سعودی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے صحن میں آنے والے دروازوں کے سامنے ایک سفید کپڑے کی جالی لگا کر خانہ کعبہ کو مکمل کور کیا گیا۔ اس حوالے سے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے معروف عالمی دین علامہ فاروق القادری نے کہا کہ سعودی حکومت کو سیکریننگ کے عمل کو بہتر بنانا چاہیے۔ معروف عالم دین جسٹس ریٹائر نذیر غازی کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کو بند نہیں کرنا چاہیے تھا۔ عالم اسلام اور پاکستان بھر کے مسلمان دعاگو ہیں کہ مطاف کھلے اور دنیا بھر کے عمرہ زائرین پر لگی پابندی بھی جلد از جلد ختم ہو۔