Tuesday, April 30, 2024

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار چار سو اکانوے ہو گئی

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار چار سو اکانوے ہو گئی
February 14, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) کرونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ چین کے ہوبئی صوبے میں مزید 120 افراد ہلاک ہو گئے۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار چار سو اکانوے ہو گئی۔ چین میں مزید 4 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ادھر جاپان کے لنگر انداز بحری جہاز میں مزید 44 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ کروز شپ پر متاثرہ افراد کی تعداد 219 ہو گئی۔ دوسری جانب امریکا نے کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے چینی اقدام پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے ٹرمپ انتظامیہ کو وبا کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات میں شفافیت پر تحفظات ہیں۔