Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کروشین کھلاڑی لوکا موڈرچ نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

کروشین کھلاڑی لوکا موڈرچ نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا
September 25, 2018
لندن (92 نیوز) کروشیا کے لوکا موڈرچ نے فیفا پلیئر آف دی ائیر کا  ایوارڈ جیت لیا۔ بہترین گول کا ایوارڈ مصر کے محمد صلاح نے اپنے نام کیا۔ لندن میں فیفا ایوارڈز دوہزار اٹھارہ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں دنیائے فٹبال کے بڑے بڑے نام گرین کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے ۔ کروشین مڈ فیلڈر لوکا موڈرچ نے کرسٹینانو رونالڈو اور محمد صلاح کو شکست دیتے ہوئے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ سال کے بہترین گول کا ایوارڈ مصر کے محمد صلاح کے نام رہا جو انہوں نے  انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن کیخلاف کیا تھا۔ فرانس کے ڈیڈئیر ڈیشامپس بہترین کوچ کا ایوارڈ لے اڑے ۔ اُن کی کوچنگ میں فرانس  ورلڈ کپ دو  ہزار اٹھارہ کا چیمپئن بنا تھا۔ برازیل کی  مارٹا بہترین خاتون کھلاڑی قرار پائیں  جبکہ بیلجئم کے  تھیبوٹ کورٹیس کو بہترین گول کیپر کے اعزاز سے نوازا گیا۔