Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرنل مبشر جاوید بلامقابلہ لارڈ میئرلاہور منتخب

کرنل مبشر جاوید بلامقابلہ لارڈ میئرلاہور منتخب
December 10, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہور کے لارڈ میئر کے لیے مسلم لیگ نون کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل نون لیگ کے ہی امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ تحریک انصاف کا پینل ہی مکمل نہیں ہو سکا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار کرنل مبشر جاوید بلامقابلہ لارڈ میئر لاہور منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ نون کے ہی امیدوار وسیم قادر نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ تحریک انصاف اپنا پینل ہی مکمل نہ کر سکی۔

لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں 274 یونین کونسلوں میں سے 2 یوسیز میں آزادکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی اور قاف لیگ ایک ایک یونین کونسل میں کامیاب ہو سکی۔ تحریک انصاف کے دس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ 258 یوسیز میں مسلم لیگ نون کے چیئرمین کامیاب ہوئے تھے۔