Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر حملے کا منصوبہ ساز گرفتار !!! ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل

کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر حملے کا منصوبہ ساز گرفتار !!! ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل
September 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اٹک میں صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر ہونے والے حملے میں تھانہ انسداد دہشت گردی نے ایک ملزم قاسم معاویہ کو گرفتار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ضلع اٹک سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق اس حملے کے ماسڑمائنڈ کا بھی پتا چل گیا ہے۔ قاری اسماعیل نامی دہشت گرد حملے کا مرکزی کردار ہے جس نے خودکش بمبار تیار کئے۔ حملے سے قبل کئی روز تک شجاع خانزادہ کے ڈیرے کی ریکی کی جاتی رہی۔ منصوبہ لاہور اور اٹک میں مشترکہ طور پر تیار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم قاسم کی گرفتاری کیس میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے دیگر ملزموں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ ملزم قاسم معاویہ کا سیشن جج راولپنڈی کی عدالت سے 14روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ماسٹر مائنڈ اور دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور خفیہ اداروں پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دے دے گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہیں۔ 16اگست کو اٹک میں سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر حملے کے دوران شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی سمیت 22افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ سی ٹی ڈی نے ملزم قاسم معاویہ کی گرفتاری کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے حملے کے ماسٹر مائنڈ کی جلد گرفتاری کی توقع کی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔