Thursday, December 1, 2022

کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ تین ماہ میں ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین فیصد اضافہ

کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ تین ماہ میں ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین فیصد اضافہ
کراچی (92نیوز) گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالرنے ایک بار پھر روپے کی درگت بنا دی۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک سو چھے روپے سے تجاوز کرنے کے بعد 105 روپے باون پیسے پر بند ہوا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کے چھکے چھڑا دیئے اور روپے کی ایک نہیں چلنے دی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک سو چھ روپے دس پیسے تک چلا گیا۔ تین ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپے سے تجاوز کرنے کے بعد ہفتے کے اختتام پر ڈالرایک روپے پانچ پیسے کے اضافے کے بعد ایک سو پانچ روپے باون پیسے پر بند ہوا۔ کرنسی مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں آل پاکستان ٹیکسٹال ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیاتھا کہ روپے کی قدرمیں فوری کمی کرکے سیکٹر کو سہارا دیا جائے جس کے بعد روپے کی قدر میں لگاتار کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا اثر اوپن مارکیٹ میں بھی پڑا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر ایک روپے پانچ پیسے اضافے کے بعد ایک سو پانچ روپے پانچ پیسے اضافے کے بعد ایک سو پانچ روپے ستر پیسے پر بند ہوا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا کہ موجودہ صورتحال میں بڑی ادئیگیوں کا دباو¿ آنے سے روپیہ مزید کمزور ہو سکتا ہے۔