Tuesday, September 17, 2024

کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
October 8, 2015
راولپنڈی (92نیوز) کرنسی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی آج پھر عدالت پیش ہوئیں۔ جلوے بکھیرتی ماڈل نے کیمروں کو دیکھ کر فرط جذبات سے مسکراہٹ سجائی۔ وہیں نجی گارڈز کو ایک مرتبہ پھر کمرہ عدالت میں ساتھ لے گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی آج نجی گارڈز کے حصار میں عدالت جلوہ افروز ہوئیں۔ ماڈل نے اس مرتبہ کیمروں سے بچنے کے بجائے خود ہی جلوے بکھیرے اور پھر خوشی خوشی کمرہ عدالت جا پہنچیں۔ خوبرو ماڈل نے ہینڈ بیگ کی نمائش کی۔ جینز اور سفید شرٹ زیب تن کئے ایان علی کے سر سے جب فرد جرم عائد ہونے کی تلوار ایک مرتبہ پھر ٹلی تو ریمپ کی طرز پر کیٹ واک کرتی ماڈل نے مسکراتے ہوئے گاڑی کی راہ لی۔ فرد جرم عائد تو نہ ہوئی مگر پولیس اہلکاروں کو فیشن شو ضرور دیکھنے کو مل گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پندرہ اکتوبر کو ماڈل کیسے بجلیاں گراتی ہے۔