Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی !!! سماعت 21اگست تک ملتوی کر دی گئی

کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی !!! سماعت 21اگست تک ملتوی کر دی گئی
July 27, 2015
راولپنڈی (92نیوز) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کو آج راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ میں سکیورٹی کے سخت حصار میں پیش کیا گیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر ماڈل نے ایک بار پھر نیا روپ دھار رکھا تھا۔ انہوں نے کالا لباس زیب تن کر رکھا اور آنکھوں پر چشمہ بھی سجا رکھا تھا۔ آج بھی پیشی کے موقع پر کرنسی سمگلنگ کیس میں ان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جس پر سماعت 21اگست تک ملتوی کر دی گئی۔