Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرنسی سمگلنگ کیس : ایان علی پر فردجرم کا معاملہ پھر لٹک گیا

کرنسی سمگلنگ کیس : ایان علی پر فردجرم کا معاملہ پھر لٹک گیا
October 15, 2015
راولپنڈی (92نیوز) کرنسی سمگلنگ کیس ماڈل ایان علی ایک مرتبہ پھر روایتی انداز میں عدالت پیش ہو گئیں۔ انہیں ایک مرتبہ پھر عدالت نے ریلیف دے دیا ہے۔ اس مرتبہ حسن کو تڑکہ لگانے کے لئے ماڈل نے نئی اداوں سے میڈیا کو راغب کرنے کی کوشش کی لیکن آج وہ ایک نئے انداز میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر سندھی ٹوپی پہنے ایک صاحب ایان علی کے ساتھ ساتھ دکھائے دیے۔ موصوف دوسری گاڑی میں اتر کر ماڈل کے ساتھ ساتھ چلتے رہے اور پھر پیشی کے بعد اپنے حصار میں لئے گاڑی تک چھوڑ کر غائب ہو گئے۔ یہ صاحب رشتے دار تھے‘ پرائیویٹ منشی یا سکیورٹی انچارج اس پر نوکمٹس لیکن ایک بات تو یقینی ہے کہ ماڈل ایان علی کی پیشیوں پر اداو¿ں کا کوئی جواب نہیں۔ ایان علی آج بھی عدالت پیش ہوئیں تو روایتی انداز میں کیمروں کو دیکھ کر خوب ادائیں دکھائیں۔ دھیرے دھیرے چلتے ہوئے کمرہ عدالت پہنچیں تو حسب معمول نجی گارڈز کو ساتھ لے جانا ہرگز نہ بھولیں۔ ماڈل پر فرد جرم تو ایک مرتبہ پھر لٹک گئی مگر فیشن کے رنگ خوب دیکھے گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔