Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان کے خلاف فرد جرم بغیر کارروائی کے مؤخر

کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان کے خلاف فرد جرم بغیر کارروائی کے مؤخر
September 4, 2015
راولپنڈی(92نیوز)کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان کے خلاف ایک مرتبہ فرد جرم بغیر کارروائی موخر کردی گئی جبکہ کسٹم انٹیلی جنس کو چار ماہ بعد بھی ملزمہ سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے اجازت نہ مل سکی ۔ تفصیلات کےمطابق کسٹم کی خصوصی عدالت میں دوران پیشی ماڈل ایان اسی پرانے ناز نخرے کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے اپنی شناخت چھپانے کے لئے ہڈ پہن رکھا اور حسب معمول وکلا کی ٹیم اور محافظوں کے حصار میں ماڈل کمرہ عدالت پہنچی ۔ دوران سماعت ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف دیاکہ ابھی نا تو  استغاثہ نے مکمل چالان عدالت میں جمع کروایا اور ناہی دو پراپرٹی ڈیلر اویس اور ممتاز کا کردار واضح کیا گیا ہے اس لئے فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کیس کے ٹرائل میں  تاخیر کا ذمہ دار کسٹم حکام کو ٹھہرا دیا۔ ملزمہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے  درخواست پر کسٹم انٹیلی جنس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا عدالت نے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے  آئیندہ سماعت پر کسٹمز حکام  کو منی لانڈرنگ کی درخواست پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔