Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرناٹکا میں بارش کیلئے دومینڈکوں کی شادی

کرناٹکا میں بارش کیلئے دومینڈکوں کی شادی
June 10, 2019
کرناٹکا ( 92 نیوز) بھارت میں توہم پرستی اور جہالت  کی انتہا  ہو گئی ،  ریاست کرناٹکا میں بارش کیلئے دو مینڈکوں  کے درمیان شادی دھوم دھام سے منائی گئی۔ دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی ہے لیکن بھارت  میں آج بھی توہم پرستی کا راج ہے  جدید دور میں بھی  شائننگ اِنڈیا میں جہالت کا بول بالا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے گاؤں اُدوپی میں دو مینڈکوں میں شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے ۔ دونوں مینڈکوں  کو روایتی لباس  بھی پہنائے گئے  تھے اور  شادی کی تمام  رسومات ادا کی گئ تھیں۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ مینڈکوں کی شادی سے  بارش کی دیوی خوش ہوگی اور  خوب جم کر بادل برسیں گے ، انوکھی شادی نے جدید بھارت کے دعوں کی قلعی کھول دی ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔