خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے".
(3: Verse 194)
کرم ایجنسی کی ذائقہ دار اور قوت بخش روایتی ڈش کرمے والے وریجے
کرم ایجنسی (92نیوز) خیبرپختونخوا اور فاٹاجہاں دیگر روایات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں وہیں اس دیس کے روایتی کھانے بھی عالمگیر شہرت رکھتے ہیں۔ کرم ایجنسی میں چاول سے تیار کی جانے والی روایتی ڈش دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کس قدر ذائقہ دار ڈش ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کی اس روایتی ڈش میں استعمال ہونے والا چاول کرم ایجنسی ہی کی پیداوار ہے۔ یہ نہ صرف گھروں میں استعمال ہوتی ہے بلکہ یہ ڈش شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس روایتی ڈش کو کھانے کےلئے الگ سے تیار کرنا پڑتا ہے۔ چاولوں سے بنی اس خاص ڈش کو دیسی گھی کا تڑکا بھی لگایا جاتا ہے۔
چاول پکنے کے بعد پہلے ایک ٹرے یا بڑے تھال میں ڈال دیے جاتے ہیں۔ اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کے بیچ دہی ڈالنے کیلئے جگہ بنائی جاتی ہے۔ سادہ دہی کو الگ سے برتن میں ڈالا جاتا ہے جسے بعد میں چاولوں کی ڈش کے درمیان خالی جگہ میں انڈیل دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پیاز کا تڑکا دیسی گھی میں لگایا جاتا ہے۔
جب پیاز براﺅن ہو جاتا ہے تو دیسی گھی اور براﺅن پیاز کو چاولوں اور دہی کے اوپر ڈال دیا جاتا ہے۔ کرم ایجنسی کی خاص بات یہ ہے کہ وہاں لوگ اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ سو جب یہ ڈش بھی تیار ہو جاتی ہے تو افراد خانہ پرات یا تھال کے اردگرد بیٹھ جاتے ہیں اور مزے سے اسے کھاتے ہیں۔ اس روایتی ڈش کو کرمے والے وریجے کے نام سے پکارا جاتا ہے۔