Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرم ایجنسی : چیک پوسٹ کے قریب باردوی سرنگ کےتین دھماکوں میں 3 اہلکار شہید

کرم ایجنسی : چیک پوسٹ کے قریب باردوی سرنگ کےتین دھماکوں میں 3 اہلکار شہید
July 10, 2017

 

پاراچنار(92نیوز)کرم ایجنسی میں فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کے تین دھماکوں میں تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ لکہ تیگہ میں فورسز کے اہلکار قریبی چشمے سے پانی لا رہے تھے کہ کچے راستے میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا. جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار نائیک اسماعیل آفریدی ، لانس نائیک مطیع اللہ بنگش اور سپاہی حکم گل شہید ہو گئے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے دوسری گاڑی جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ اس دوران راستے میں نصب دو بارود سرنگ دھماکے سے پھٹ گئے جس میں مزید چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے جن میں نرس ساجد، سپاہی ضامن گل، اور نائیک گل شہزاد شامل ہیں. زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل پہنچا دیا گیا. جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فورسز نے دھماکوں کے بعد  علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردو ں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا . دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔