Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرم ایجنسی: لیویز فورس کے سپاہی کا قتل ثابت ہونے پر تین مجرموں کو مجموعی طور پر 126 سال قید بامشقت کی سزا

کرم ایجنسی: لیویز فورس کے سپاہی کا قتل ثابت ہونے پر تین مجرموں کو مجموعی طور پر 126 سال قید بامشقت کی سزا
February 5, 2016
کرم ایجنسی (ویب ڈیسک) کرم ایجنسی ميں پولیٹیکل انتظامیہ نے لیویز فورس کے سپاہی کا قتل ثابت ہونے پر تین مجرموں کو مجموعی طور پر 126 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانہ کے علاوہ 15 لاکھ روپے مقتول کے خاندان کر خون بہا بھی ادا کرینگے۔ مجرموں نے کرم ایجنسی ميں 7 اگست 2015 کو صدہ کے مقام پر لیویز اہلکار عبدالخالق کو قتل کر کے اس کی سرکاری بندوق چھین لی تھی۔ قتل کے بعد متعدد افراد کو کرفتار کر لیا گيا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تفصیلی چھان بین کے بعد غفور خان، رحیم گل اور عمر جان پر لیویز اہلکار عبدالخالق کے قتل کا جرم ثابت ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی امجد علی خان نے جرم ثابت ہونے پر غفور خان کو 52 سال، رحیم گل اور عمر جان کو 37، 37 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی اور ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانہ اور 15 لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو خون بہا ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ سرکاری کلاشنکوف چھیننے کے جرم ميں بھی ایک لاکھ روپے مجموعی جرمانہ عائد کیا گیا۔ ملزمان کو کرم ایجنسی سے بنوں جیل منتقل کرنے کیلۓ چالان کر دیا گيا۔