Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرم ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ راکٹ‘ میزائل اور گولہ بارود برآمد

کرم ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ راکٹ‘ میزائل اور گولہ بارود برآمد
January 3, 2016
کرم ایجنسی (92نیوز) وسطی کرم ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ دو ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وسطی کرم ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے۔ پولٹیکل ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ برآمد ہونے والے اسلحہ اور بارود میں 27 میزائل، 29 راکٹ گولے، 25 ڈیٹونیٹر، کارتوس اور بارودی مواد شامل ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔