کرم ایجنسی ، افغان سرحد سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ ، ایف سی کے 2 اہلکار شہید
![کرم ایجنسی ، افغان سرحد سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ ، ایف سی کے 2 اہلکار شہید](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/04/ISPR.jpg)
کرم ایجنسی (92 نیوز) کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے ایف سی کے 2 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں ۔
ایف سی اہلکار پاک افغان سرحد پرمعمول کی نگرانی پرمامور تھے ۔ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے اعلیٰ سطح پر عسکری رابطے جاری ہیں ۔