Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر ،بھارت واپس جاؤ کے نعرے

کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر ،بھارت واپس جاؤ کے نعرے
August 10, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے بھارت واپس جاؤ  اور بھارتی آئین نا منظور کے نعرے لگا دیے ۔ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور کرفیو کے باوجود کشمیری دن بھر احتجاج کرتے رہے ،  قابض فورسز  مظلوم کشمیریوں کے  جذبہ آزادی کو  تمام تر مظالم و بربریت کے باوجود نہ دبا سکے ،  مقبوضہ کشمیر کے رہائشی  کرفیو کے باوجود سارا دن سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی لگاتے رہے ۔ بھارت فوج جب مظاہرین پر قابو نہ پا سکی تو سیدھی فائرنگ کر دی جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند رہے اور  وہ دن بھر سڑکوں پر  بھارت واپس جاؤ اور بھارتی  آئین نا منظور کے نعرے لگاتے رہے ۔ ہزاروں کشمیری اپنی آزادی اور بھارت کے قبضے کیخلاف نعرے لگاتے رہے ،  مظاہرین نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جو بھارت کا منہ چڑا رہے تھے جب کہ اقوام عالم کو بتا رہے تھے  کہ مقبوضہ کشمیر کے  رہنے والے پاکستان سے جڑنا چاہتے ہیں ۔