Saturday, July 27, 2024

کرغزستان کے وزیراعظم کابینہ کے ہمراہ مستعفی

کرغزستان کے وزیراعظم کابینہ کے ہمراہ مستعفی
April 12, 2016
بشکیک(ویب ڈیسک)بدعنوانی کے الزامات پرکرغزستان کے وزیراعظم نے کابینہ کے ہمراہ استعفی دے دیاجبکہ یوکرائن کے وزیراعظم پہلے ہی کرپشن کے الزامات پرمستعفیٰ ہونے کااعلان کرچکے ہیں۔ تفصیلاتکےمطابق  مالی بدعنوانیوں کے الزامات یوکرائن کے بعد کرغزستان کی حکومت کوبھی لے ڈوبے۔ کرغزستان  کے وزیر اعظم تعمیر ساریف نے  پیرکے روز  اپنی کابینہ کے ہمراہ عہدے سے  استعفیٰ دےدیا انہوں نے کہاکہ  بدعنوانی کے الزامات اورافواہوں کےباعث اقتدارمیں رہنامشکل ہوچکاتھا پارلیمانی کمیشن نے ساریف کی حکومت پرسڑکوں کی تعمیرمیں اربوں روپے کی خردبردکرنے کاالزام لگایاتھا۔ دوسری طرف یوکرائنی صدرنے وزیراعظم آرسنے یانسک کے استعفیٰ کے بعد نئی حکومت کے قیام کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیزکردی ہیں۔ صدرپیٹروپروشینکونے ارکان پارلیمان پرزوردیاہے کہ وہ نئے وزیراعظم کے چناؤ کے لیے رائے شماری میں بھرپورشرکت کریں۔