کرشنگ سے گنے کی پیداوار کم ہوئی ، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ بتادی۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ قبل از وقت کرشنگ سے گنے کی پیداوار کم ہوئی،کرشنگ شروع نہ کرنےپربھاری جرمانےاور3سال قید کی سزارکھی گئی،پنجاب کاگناسندھ جانےکی اجازت دی گئی۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مڈل مین نے منافع کمایا، شوگر ملوں کو اضافی قیمت بھی دینا پڑی،مڈل مین مافیاکاخاتمہ,گناصحیح قیمت پرمہیاکیا جائے ایسوسی ایشن نے قیمتیں کنٹرول رکھنے کا فارمولا بھی بتادیا۔