کرس گیل نے سب سے زیادہ چھکوں کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا
دبئی ( 92 نیوز) جارح مزاج ویسٹ انڈیزکرکٹر کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔
کرس گیل اب انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے صرف ایک چھکے کی دوری پر ہیں ۔
اسٹار بلے باز تینوں فارمیٹس میں 476 چھکے لگا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا آفریدی کا ریکارڈ برابر کرچکے ہیں۔