Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرس گیل اور راشد خان اپنی ٹیموں کو چھوڑ گئے ، فاف ڈوپلیسی پاکستان پہنچ گئے

کرس گیل اور راشد خان اپنی ٹیموں کو چھوڑ گئے ، فاف ڈوپلیسی پاکستان پہنچ گئے
February 23, 2021

لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل 6میں کھلاڑیوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرس گیل اور لاہورقلندرز راشد خان کی خدمات سے محروم ،فاف ڈوپلیسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جوائن کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ سکس میں کھلاڑیوں کے ان آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری  ہے ، کرس گیل پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے بقیہ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

 ان فارم کرس گیل نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں 39اورلاہورقلندرز کیخلاف میچ میں 68اسکور بنائے تھے ۔وہ 8مارچ تک ویسٹ انڈیز سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ رہنے کے بعد بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دوبارہ جوائن کرلیں گے ۔

ادھر لاہور قلندرز بھی دنیا کے ٹاپ اسپنر راشد خان کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے،جو افغانستان کی زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے واپس چلے گئے۔ راشد خان نے اپنے مداحوں سے صرف دومیچ کھیلنے پر معذرت کی۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے کراچی پہنچ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جوائن کرلیا ہے۔