کرس میک ریلی آف ارجنٹائن کے فاتح، تیرہ برس بعد ورلڈ ریلی چیمپئن جیتنے والے پہلے برطانوی

ارجنٹائن (ویب ڈیسک) کرس میک نے ریلی آف ارجنٹائن جیت لی۔ کرس میک تیرہ برس بعد ورلڈ ریلی چیمپئن جیتنے والے پہلے برطانوی بن گئے ہیں۔
چار روز تک جاری رہنے والی ریلی آف ارجنٹائن کے آخری روز کرس میک نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اکتالیس منٹ اور چوالیس سیکنڈ میں طے کر کے ریس جیت لی۔
ناروے کے میڈزاوسٹبرگ اٹھارہ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ ایلفن ایونز نے تین منٹ ستائیس سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
ورلڈ چیمپئن سیبسٹئن آگئیر اور جیری میٹی کی گاڑیاں ریس کے دوران فیول کی فراہمی متاثر ہونے سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے۔