Sunday, November 27, 2022

کرسچن کالونی حملہ آوروں کے سامان سے افغان ٹیلی فون نمبرز برآمد

کرسچن کالونی حملہ آوروں کے سامان سے افغان ٹیلی فون نمبرز برآمد
پشاور (92 نیوز) – پشاور کی کرسچن کالونی میں ناپاک عزائم لے کر آنے والے دہشت گردوں کے سامان سے افغان ٹیلی فون نمبرز برآمد ہو گئے جس سے بیرونی ہاتھ واضح ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش بمبار افغانستان سے مسلسل رابطے میں تھے۔ دھماکے کے بعد کے ایک بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ پشاور میں دہشت گردی ۔۔۔ ایک مرتبہ پھر بیرونی ہاتھ ملوث ہونےکے اشارے ملنے لگے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور افغانستان  میں مسلسل رابطے میں تھے۔ سکیورٹی اداروں نے افغان ٹیلی فون نمبرز اور دیگر معلومات کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کے سرحد پار رابطوں سے واضح ہونے لگا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کانیٹ ورک ملکی صورتحال خراب کرنا چاہتا ہے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک بم بھی ناکارہ بنا دیا۔ اے آئی جی شفقت ملک کےمطابق تحقیقات جاری ہیں واقعے کے بعد بم کھلے میدان میں ناکارہ بنائے گئے۔