Tuesday, February 20, 2024

کرسٹیانو رونالڈو کے ہوا میں جمپ لگاکر گول کرنے کی دھوم

کرسٹیانو رونالڈو کے ہوا میں جمپ لگاکر گول کرنے کی دھوم
December 28, 2019
لندن  (92 نیوز) پرتگال اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  کے گول کے ہر طرف چرچے ہو گئے ، سربیئن ٹینس اسٹار  جوکووچ اسٹار فٹبالر سے جمپ لگانے کی ٹریننگ لینے لگے ، رونالڈو نے   جوکووچ کو جمپ لگانے کا طریقہ  بتانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  کے گول کی ہر طرف دھوم مچ گئی ، سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکوچ  بھی رونالڈو کے گول کے مداح نکلے۔ سربیئن ٹینس اسٹار پرتگال کے اسٹار فٹبالر  سے جمپ لگانے کی ٹریننگ لینے لگے ، جم میں ٹریننگ کے دوران رونالڈو  نے سربیئن ٹینس اسٹار کو جمپ لگانے کا طریقہ سکھایا۔ پرتگال اسٹار فٹبالر نے جوکووچ کو  جمپ  لگانے کی ٹریننگ دینے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر پرشیئر   جس میں  رونالڈو نے جوکووچ کو ہوا میں چھلانگ لگانے کا گر سکھایا۔ چند روز قبل  رونالڈو نے ہوا میں اچھل کر سر سے  شاندار گول کر کے شائقین کو حیران کر دیا تھا۔