Sunday, September 25, 2022

کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر زیادہ معاوضہ کمانے والے کھلاڑی

کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر زیادہ معاوضہ کمانے والے کھلاڑی
لزبن (92 نیوز) پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹ بال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ غیر ملکی میگزین رپورٹ کے مطابق پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو کھیل کے میدان سے زیادہ انسٹاگرام پر اسپانسرڈ پوسٹ سے کما لیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ سال کھیل کے میدان سے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا تھا جس کے بعد یہ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بنے تھے۔ اب رونالڈو صرف انسٹاگرام سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز کما کر ریکارڈ توڑ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر شمار کئے جارہے ہیں۔ رونالڈوانسٹاگرام پرسب سے زیادہ 187 ملین فالورز رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔