Saturday, July 27, 2024

کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل اور لیگز کرئیر میں 800 گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل اور لیگز کرئیر میں 800 گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے
December 3, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ رونالڈو انٹرنیشنل اور لیگز کرئیر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

اسٹار فٹبالر نے انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کے خلاف دو  گول کر کے 800 گول مکمل  کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

رونالڈو  نے رالا میڈرڈ کی جانب  سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130 یووینٹس کے لیے 101  اور سوپٹنگ  کے لیے 5 گول  کیے جبکہ پرتگال کی طرف سے 115 گول کیے۔ اسٹار فٹبالر کے  مجموعی  گولز کی تعداد 801 ہو گئی ہے۔

انٹر نیشنل میچز  میں  سب سے زیادہ 115 گولز کرنے کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالدو کے نام ہے۔