Monday, October 3, 2022

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو ایک اور ٹائٹل جتوا دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو ایک اور ٹائٹل جتوا دیا

میڈرڈ (92 نیوز) کرسٹیانو رونالڈر نے ریال میڈرڈ کو ایک اور ٹائٹل جتوا دیا، ریال میڈرڈ نے کلب ورلڈ کپ  فٹبال کے فائنل میں گریمیو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔  

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔

دوسرے ہاف میں شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا جادو سرچڑھ کر بولا،53ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

گریمیو کی ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی لیکن ریال میڈرڈ کی دفاعی حکمت عملی کے باعث کامیاب نہ ہو پائی۔