Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کرسٹیانورونالڈو کی فٹبال میں گولوں کی ٹرپل سنچری

کرسٹیانورونالڈو کی فٹبال میں گولوں کی ٹرپل سنچری
April 9, 2015
ریال میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)فٹبال کا ذکر ہو تو سب سے پہلے دو نام ذہن میں آتے ہیں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو۔ دونوں کے درمیان مقابلہ اتنا شدید ہے کہ ایک روز ایک کھلاڑی ریکارڈ قائم کرتا ہے تو اگلے روز دوسرا سٹار کوئی نیا سنگ میل عبور کر لیتا ہے۔ تازہ ترین ریکارڈ کرسٹیانو رونالڈ نے ریال میڈرڈ کی طرف سے تین سو گول مکمل کر کے قائم کیا ہے۔ سپینش لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ جب رائیو ویلیکانو کے ہوم گراؤنڈ میں داخل ہوئی تو رونالڈو کو مہمان ٹیم کی طرف سے تین سو گول کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے صرف ایک گول درکار تھا۔ میزبان ٹیم نے  مضبوط حریف کے خلاف بھر پور مزاحمت کا مظاہرہ کیاپہلے ہاف میں ریال کا رائیو کے خلاف کوئی حملہ کامیاب نہ ہوا۔ایک موقع پر ایسا محسوس ہونے لگا کہ تین بار گولڈن بال جیتنے والے رونالڈو کو تین سو گول مکمل کرنے کے لیے شاید اگلے میچ کا انتظار کرنا پڑے۔ لیکن لگن سچی ہو تو منزل خود بخود قریب آ جاتی ہے اور یہی ہوا کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ۔ کھیل کے اڑسٹھویں منٹ میں رونالڈو نے ایک خوبصورت ہیڈر کے ذریعے گیند کو میزبان ٹیم کے نیٹ کا راستہ دکھا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ کی طرف سے ان کے گولوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی۔ رونالڈو کے ساتھیوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔تہتر ویں منٹ میں کولمبین سپر سٹار جیمز روڈ رگوئز نے دوسرا گول کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی شکست پر مہر ثبت کر دی۔