کرسمس پر امریکا میں شدید بارشیں اور سیلاب

الباما (ویب ڈیسک) امریکی ریاست الباما میں کرسمس ڈے پر طوفانی بارش نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی امریکاکی ریاست الباما میں گزشتہ روز شدیدبارش ہوئی جس کی وجہ سے کھائیوں اوردریاو¿ں کے کناروں سے پانی باہر آ کر سڑکوں پر دوڑنے لگا اور طوفانی بارش نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی ہے۔
ادھرشمالی ریاستوں میں پہلے ہی متوقع طوفانی بارشوں کے باعث فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ الباما کے گورنر رابرٹ بینٹلے نے ہنگامی صورتحال کےلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور لوزیانا میں شدید طوفان اور بارشیں ہو سکتی ہیں۔