کرتارپور سرحد کو سکھ یاتریوں کیلئے کھولنے کے اعلان پ سکھ برادری میں خوشی کی لہر

نارووال ( 92 نیوز) پاکستان کی جانب سے کرتارپور سرحد کو سکھ یاتریوں کیلئے کھولنے کے اعلان پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
نارووال میں گوردوارہ کرتارپور میں سکھ یاتریوں نے 92 نیوز سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
ایک سکھ یاتری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبر سن کر انتہائی خوشی ہوئی ، فیصلے سے دونوں اطراف کے یاتریوں اور لوکل کمیونٹی کو سہولیات میسر آئیں گی ۔
یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے اور بھارت کی جانب سے خیر مقدم سے دونوں ممالک میں پیار و محبت بڑھے گا۔