Tuesday, April 30, 2024

کرتارپور آنے کیلئے سکھ یاتریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہو گی ، عمران خان کا ٹویٹر پیغام

کرتارپور آنے کیلئے سکھ یاتریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہو گی ، عمران خان کا ٹویٹر پیغام
November 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کرتارپور آنے کیلئے سکھ یاتریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے وزیراعظم نے بھارتی سکھ یاتریوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1190087955588755456 عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کرتارپور آنے کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کو 10 روز قبل رجسٹریشن بھی نہیں کروانا پڑے گی۔ کرتارپور کی افتتاحی تقریب  کیلئے کوئی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔  کرتارپور ، سکھ ، یاتریوں ، ویزا ، ضرورت ، عمران خان ، ٹویٹر ، پیغام کرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کیلئے کھول دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کرتارپور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہو گا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔