Thursday, April 18, 2024

کربیئن ٹیم کے مزید پانچ ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

کربیئن ٹیم کے مزید پانچ ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے
December 16, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے۔ کربیئن ٹیم کے مزید پانچ ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 3 کھلاڑیوں اور دو  سپورٹ اسٹاف  میں کورونا کی تصدیق کر دی ۔ کورونا سے متاثر کرکٹرز میں شائے ہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز شامل ہیں۔ تینوں کرکٹرز باقی میچز نہیں کھیلیں گے جبکہ پہلے ہی کورونا پازیٹیو آنے والے پانچ ارکان آئسولیشن میں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ آج دورہ پاکستان جاری رکھنے سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے  درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں  کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جانا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔