Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرا چی : اسلحہ کرائے پر دینے والے تین ملزم پکڑے گئے

کرا چی : اسلحہ کرائے پر دینے والے تین ملزم پکڑے گئے
December 11, 2016

کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے سعود آباد میں اسلحہ کرائے پر دینے والے تین ملزم پکڑے گئے ۔ تینوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے  دوسری جانب  لیاقت آباد سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے جے آئی ٹی میں بارہ مئی کو خونریزی کا اعتراف کرلیا ۔

تفصیلات کےمطابق  کراچی کے علاقے سعود آباد میں دانش ، سلطان اور اسد کا کاروبار تھا جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنا ۔ ملزم وارداتوں کے لیےجرائم پیشہ افراد کو اسلحہ دے کر مال بٹورا کرتے تھے ۔ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے تینوں ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کو سمیع اور فیضان نامی قاتلوں کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا ۔ ان ملزموں نے دانش ، سلطان اور اسد سے پانچ ہزار روپے میں اسلحہ کرائے پر لے کر ایک باڑے کے مالک کو قتل کیا تھا ۔ دوسری جانب لیاقت آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر محمد عقیل عرف ایل ایم جی کی انٹروگیشن رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے 12مئی کو شارع فیصل پر مخالف جماعت کے کارکنوں کا قتل کیا ۔ اس نے بتایا کہ انہوں نے بارہ مئی کوایئرپورٹ کے سامنے پلازہ کی چھت سے چیف جسٹس کے استقبال کیلئے آنے والوں پر فائرنگ کی ملزم کے دیگر ساتھیوں میں اختر، خالد، زاہد جونی ، صمد توتلہ ، شہزاد بیگ، جہانگیرٹی ٹی ، عرفان بالی، فہیم صداقت  اوردانش شامل ہیں  ۔