Wednesday, December 7, 2022

کراچی : 92 نیوز کی گاڑی پر حملے اور کارکن ساجد پر تشدد کا مقدمہ درج

کراچی : 92 نیوز کی گاڑی پر حملے اور کارکن ساجد پر تشدد کا مقدمہ درج
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں نائنٹی نیوز کی گاڑی پر حملے اور کارکن ساجد پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ بریگیڈ پولیس کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، جان سے مارنے کی کوشش‘ حملہ کرنا اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ بیس سے تیس نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔