Wednesday, September 28, 2022

کراچی : 80روپے کے جھگڑے پر پٹرول پمپ کا ملازم قتل

کراچی : 80روپے کے جھگڑے پر پٹرول پمپ کا ملازم قتل
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقےعزیزآبادمیں اسی روپےکےجھگڑےنےپٹرول پمپ ملازم کی جان لے لی۔ تفصیلات کےمطابق عزیز آباد میں مکا چوک کے قریب پٹرول پمپ پر مال بردار گاڑی نے سی این جی بھروائی اور پٹرول پمپ کے ملازم کو اسی روپے کم دئیے اور ادھار کرنے کو کہا جس پر جھگڑا ہوگیا اس دوران پٹرول پمپ پر تعینات گارڈ نے فائرنگ کردی اور گولی لگنے سے پمپ کا ملازم نئیر زخمی ہوگیا  جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا  تاہم زخمی نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسا ۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔