Tuesday, September 27, 2022

کراچی ،8ماہ کی بچی کی بازیابی کے بعد کہانی میں نیاموڑ آگیا

کراچی ،8ماہ کی بچی کی بازیابی کے بعد کہانی میں نیاموڑ آگیا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں 8 ماہ کی بچی کی بازیابی کے بعد کہانی میں نیا موڑ آگیا ، بچی کی والدہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ سٹی کورٹ میں دوران سماعت ملزم نے بتایا کہ بچی کو اغوا نہیں کیا، بچی میری ہے جس پر  عدالت حیران ہو گئی  اور  بچی کے والد اسماعیل کو فوری طور پر بلوالیا ۔ بچی کا والد پیش ہوا توکہانی میں نیا موڑ آگیا، والد اسماعیل نے بتایا کہ فائزہ سمیت چار بچوں کا باپ ہوں، بڑی بیٹی تیرہ سال کی ہے۔ ادھر تفتیشی افسر نے مختلف موقف پیش کیا، بتایا کہ ملزمہ انیسہ اور ملزم عمران کا ویسے کوئی تعلق نہیں تاہم سی ڈی آر ڈیٹا سے رابطے ثابت ہوئے ہیں ۔ عدالت نے ملزمہ کو جیل بھجواتے ہوئے ماں اور بچی کے ڈی این اے کا حکم اور ملزم کا تین اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ بھی دیدیا،آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی گئی۔