Saturday, July 27, 2024

کراچی : 24 گھنٹوں میں اسلحہ کا تیسرا ذخیرہ پکڑا گیا

کراچی : 24 گھنٹوں میں اسلحہ کا تیسرا ذخیرہ پکڑا گیا
April 9, 2017
  کراچی (92نیوز)کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلحے کا تیسرا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے گتہ فیکٹری میں کارروائی کرکے سیکڑوں کی تعداد میں مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آجکل رینجرز کے آیریشن میں اسلحے کی انبار برآمدہورہے ہیں ۔گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں سے دو جگہ پر مدفون بھاری کھیپ میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا ۔ تاہم آج پھر رینجرز اور دوسر ےاداروں نے سرچ آپریشن کیا جس  میں اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی ہے ۔ ذرائع کےمطابق اسلحے کو ایم کیو ایم لندن گروپ کی طرف سے چھپایا گیا تھا۔