Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی : 23ویں قومی شوٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا

کراچی : 23ویں قومی شوٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا
May 21, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں 23 ویں قومی شوٹنگ چیمپین شپ کا آغازہوگیا، ملک کےمختلف شہروں کے300 سے زائد کھلاڑی نشانہ بازی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ایئر فورس کے زیراہتمام تیئسویں قومی شوٹنگ چمپیئن شپ کا آغاز کراچی میں پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں ہوا،جس میں ملک بھر سےگیارہ ٹیموں کے تین سو سے زائد نشانہ باز شرکت کررہے ہیں مہمان خصوصی ایئروائس مارشل سلمان احسن بخاری کا کہنا تھا کہ چمپیئن شپ کے انعقاد کا مقصد کھیل کا فروغ ہے۔ نشانہ بازی کےاس کھیل میں شریک شوٹرز کا کہنا ہےکہ مہارت کےاس کھیل میں نیا ٹیلنٹ تو موجود ہےلیکن موقع میسر نہیں۔ چیمپیئن شپ میں پچاس میٹر پچیس میٹر دس میٹراور شاٹ گن رینج کی چار کیٹیگریز شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں عالمی معیار کےمطابق رائفل پسٹل اور۔شاٹ گن کیٹیگریز میں منعقد کی جارہی ہےجبکہ مرد اورخواتین کے بائیس مختلف انفرادی اورٹیم ایونٹ ہوں گے۔