کراچی، 16غیر قانونی جیٹیاں جرائم پیشہ افراد کا گرین چینل بن گئیں
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے ساحل پر قائم 16غیر قانونی جیٹیاں جرائم پیشہ افراد کیلئے ’’ گرین چینل ‘‘ بن گئیں ۔
جیٹیوں کے انکشاف کے بعد حکام نے متعلقہ وزارتوں کو خط ارسال کر دیا جب کہ وفاقی وزارت دفاع کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ۔
چینل 92 نیوز نے ارسال کئے گئے خط کی کاپی حاصل کرلی ۔