Saturday, January 28, 2023

کراچی ، 13 سالہ علی رضا کو ڈاکو قرار دیکر قتل کرنے کا واقعہ ، 2 افراد زیر حراست

کراچی ، 13 سالہ علی رضا کو ڈاکو قرار دیکر قتل کرنے کا واقعہ ، 2 افراد زیر حراست
کراچی (92 نیوز) کراچی میں 13 سالہ علی رضا کو ڈاکو قرار دیکر قتل کرنے کے واقعے میں رات گئے تھانہ گلستان جوہر پولیس نے چھاپہ مار کر نارتھ ناظم آباد سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر کار سوار شرجیل کے ساتھ کار میں موجود بھائی اور ان کی بیگم نے بھی علی رضا پر چھینا جھپٹی کا الزام لگا دیا۔ شمیل کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ موٹر سائیکل پر سوار لڑکوں نے چلتی گاڑی سے پرس اٹھایا، پھر شرجیل نے گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ شمیل کی اہلیہ کہتی ہے موٹر سائیکل سے لڑکے گرے تو ہم نے اپنا پرس واپس لے لیا۔  شرجیل نے لڑکوں کے ساتھ مار پیٹ کی، واقعے کے بعد جمع ہونے والے لوگوں نے بھی لڑکوں کو مارا، پولیس چھاپے کے وقت شرجیل اور شمیل گھر پر موجود نہیں تھے۔