Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: 100 انڈیکس میں 250 پوانٹس اضافہ، 46 ہزار 867 پوائنٹس پر ٹریڈنگ

کراچی: 100 انڈیکس میں 250 پوانٹس اضافہ، 46 ہزار 867 پوائنٹس پر ٹریڈنگ
December 19, 2016

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں اور کاروبار کا آغاز  مثبت طریقے سے ہوا۔  تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 250 پوانٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 867 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ  پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی تیسری بہترین پرفارمنس کرنے والی مارکیٹ ہے۔ چیئر مین پی ایس ای منیر کمال نے کہا پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد حصص کی فروخت سے قبل شیخ النہیا کا دورہ نہایت اہم ہے۔ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو پی ایس ای کے 40 فیصد شیئرزکی نیلامی ہوگی۔