Sunday, December 4, 2022

کراچی : یوپی موڑ کےقریب سیوریج لائن پھٹنے سے علاقے میں تعفن پھیل گیا

کراچی : یوپی موڑ کےقریب سیوریج لائن پھٹنے سے علاقے میں تعفن پھیل گیا
کراچی(92نیوز)کراچی میں شہری ٹریفک جام سے بچے تو سڑکوں پر گندے پانی نے انہیں گھیر لیا۔ یوپی موڑ کے قریب سیوریج لائن پھٹنے سے وسیع علاقے میں تعفن پھیل گیا ۔ واٹر بورڈ کے عملے نے موقع پر نا پہنچ کر شہریوں کی مصیبت میں مزید اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق لگتا ہے کوفت اور اذیتیں کراچی کے عوام کے لیے رہ گئی ہیں ٹریفک جام سے بچے تو گٹر کے پانی نے مصیبت کھڑی کردی کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب سیوریج لائن اچانک پھٹ گئی گندا پانی دور تک سڑک پر پھیل گیا جس کی وجہ سے شہریوں بالخصوص موٹرسائیکل سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ سیوریج کے پانی سے پورے علاقے میں تعفن پھیل گیا گندے پانی کی شہر کی اہم سڑک پر روانی نے جہاں کار اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے مصیبت کھڑی کردی تو دوسری جانب واٹر بورڈ کے عملے نے موقع پر نا پہنچ کر شہریوں کی پریشانی مزید بڑھادی ۔