Saturday, July 27, 2024

کراچی یونیورسٹی میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن،کئی ریسٹورنٹ ، دکانیں گرادی گئیں

کراچی یونیورسٹی میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن،کئی ریسٹورنٹ ، دکانیں گرادی گئیں
August 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی یونیورسٹی میں  تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن  کے دوران جامعہ  کی زمین پرقائم ریسٹورنٹ اور دکانیں گرادی گئیں،انتظامیہ کاکہناہے کہ جامعہ کی زمین پر قبضہ ناقابل برداشت ہے۔ بھاری مشینری نے چند ہی لمحوں میں  ریسٹورنٹ اور دکانوں کو گرادیا ،سکیورٹی ایڈوائزر کا کہناتھاکہ جامعہ کی زمین پرتجاوزات  ختم کرنے کےلئے کئی بارنوٹس جاری کیا۔جب تجاوزات ختم نہ کی گئیں تو ایکشن لینا پڑا۔ دوسری جانب متاثرین کاکہناہےکہ ان کی دکانیں  جامعہ کی نہیں بلکہ کے ایم سی کی زمین پر ہیں وہ چالان بھی بھرتے رہے ہیں۔