Wednesday, September 28, 2022

کراچی ، یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر ہزاروں جوان تعینات

کراچی ، یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر ہزاروں جوان تعینات
کراچی (92 نیوز) کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے ۔ جلوس کی سیکیورٹی پر پولیس اور رینجرز کے ہزاروں جوان تعینات ہیں۔ کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ ہیں۔ مکمل تلاشی کے بعد ہی جلوس میں شرکت کی اجازت دی جارہی ہے۔ جلوس کے راستوں پر ہزاروں اہلکار تعینات ہیں۔ جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا۔ اونچی عمارتوں پر اسنائیپر تعینات ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی راستوں کی سرچنگ کر رہا ہے۔ جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ شہر قائد میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ موبائل فون جلوس کے اختتام تک خاموش رہیں گے۔