Sunday, December 10, 2023

کراچی ، یاد گارشہدا پرجانیوالے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کوپولیس نے پکڑ لیا

کراچی ، یاد گارشہدا پرجانیوالے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کوپولیس نے پکڑ لیا
December 9, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں یادگار شہدا پر جانے والے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی پولیس نے پکڑ دھکڑ کی ۔
عزیز آباد میں مکا چوک پر کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئےپولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا ۔
پولیس نے احتجاج کرنے والی چار خواتین کو بھی پکڑ لیا ۔ خواتین نے اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی ۔
کراچی میں پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی یاد گار شہدا جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ یاد گار شہدا جانے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور خواتین سمیت 19 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔
عزیز آباد میں پولیس ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ یاد گار شہدا جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ۔
ایم کیو ایم لندن کے کارکن نعرے بازی کرتے ہوئے لیاقت علی خان چوک پہنچے توپولیس نے لاٹھی چارج کر کے کارکنوں کو آگے بڑھنےسے روک دیا اور پھر پکڑ دھکڑ شروع کر دی جس میں 5 خواتین سمیت 19 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس دوران خواتین کی سادہ لباس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔
متحدہ قومی موومنٹ لندن نے یادگار شہدا پر حاضری دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک کوئی رہنما وہاں نہیں پہنچا۔
بعد ازاں پولیس نے 5 خواتین سمیت حراست میں لئے تمام 19 کارکنوں کو رہا کر دیا ۔