Friday, September 13, 2024

کراچی: ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں: طبی ماہرین

کراچی: ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں: طبی ماہرین
September 30, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کے بعد طبی ماہرین نے گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر جاری کر دیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر گرمی جوبن پر آ گئی۔ طبی ماہرین کوبھی شہریوں کاخیال آ گیا اور احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گرمی کا زور ٹوٹنے تک غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ایسے افراد جن کے لیے گھروں سے باہر نکلنا ضروری ہو تو وہ سر پر گیلا کپڑا رکھ کر سفر کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کیا جائے تاکہ پسینے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی نہ ہوسکے۔ شہری سبزیوں اور پھلوں کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسمانی کمزوری نہ ہو۔ زیادہ مصالحے والے اور چٹ پٹے کھانوں سے پرہیز کیا جائے۔